۲۰۱۰ء تك متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں ۱۰ اسلامی ہوٹل تعمير كیے جائیں گے

IQNA

۲۰۱۰ء تك متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں ۱۰ اسلامی ہوٹل تعمير كیے جائیں گے

12:36 - July 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1666187
بين الاقوامی گروپ: متحدہ عرب امارات كی ہوٹل تعمير كرنے والی كمپنی '' لندمارك'' نے خبر دی ہے كہ وہ ۲۰۱۰ء كے اختتام تك متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں ۱۰ اسلامی ہوٹل تعمير كرے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے '' Arabianbusiness '' سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مذكورہ كمپنی نے اپنے ايك اعلامیے میں لكھا ہے كہ ۲۰۱۰ء كے اختتام تك دبئی میں 6 ،ابوظہی میں ۲ اور فجيرہ اور سعودی عرب میں ايك ايك اسلامی ہوٹل تعمير كيا جائے گا۔ مذكورہ كمپنی كے مدير جناب '' صديقی'' نے كہا كہ مسلمان مسافروں كی ضرورت كےپيش نظران ہوٹلوں میں حلال كھانے اور الكحل كے بغير مشروبات دستياب ہوں گی ۔ انھوں ے اميد ظاہر كی كہ ان ہوٹلوں میں غير مسلم بھی زيادہ تعداد میں آئیں گے۔
267426

نظرات بینندگان
captcha