حضرت امام محمد باقر علیہ السلام كی مختصر سوانح حيات

IQNA

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام كی مختصر سوانح حيات

15:51 - July 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1666329
حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام پہلے امام ہیں جن كا نسب والد كی طرف سے حضرت امام حسين علیہ السلام اور والدہ كی طرف سے حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام سے ملتا ہے . آنحضرت كی والدہ فاطمہ ، حضرت امام حسن مجتبی علیہ السّلام كی صاحبزادی تھیں ۔
پانچویں امام حضرت امام محمد باقر علیہ السلام تين صفر سن 57 ہجری كو مدينہ منورہ میں پيدا ہوے۔1
مگرمورخين كے درمياں اس پر اتفاق نہیں ہے ، كيونكہ بعض نے آنحضرت كی تاريخ ولادت كو پہلی رجب سن 57 جانا ہے ۔2
اكثر مورخين كا ماننا ہے كہ سن 57 ہجری میں آنحضرت كی ولادت ہوئی اور اس طرح واقعہ كربلا میں آنحضرت چار سال كے تھے ۔
حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام پہلے امام ہیں جن كا نسب والد كی طرف سے حضرت امام حسين علیہ السلام اور والدہ كی طرف سے حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام سے ملتا ہے . آنحضرت كی والدہ فاطمہ ، حضرت امام حسن مجتبی علیہ السّلام كی صاحبزادی تھیں ۔
امام محمد باقر علیہ السلام كی كنيت ابوجعفر اور لقب باقر العلوم ہے ۔ آپ اپنے والد گرامی حضرت امام زين العابدين علیہ السلام كی شھادت كے بعد سن95 ہجری میں امامت كے الہی منصب پر فائز ہوۓ ۔
فرزند رسول امام محمد باقر علیہ اسلام مسلمانوں كے وہ عظيم پيشواء و رہنما ہیں جنہوں نے منصب امامت پر فائز ہونے كے بعد رسالت الہی كی ذمہ داريوں كونبھايا اور تشنگانِ حق و صداقت كو ہميشہ توحيد اور انسانيت كا درس ديا آپ نے علم و دانش كے وہ سر چشمے جاری كئے كہ جن كی بنا پر آپ كا لقب ہی باقر العلوم يعنی " علم كا سينہ چاك كرنے والا " پڑ گيا۔
جابر بن يزيد جعفی نے آنحضرت كے لقب كی توصيف میں لكھا ہے : آپ نے علم كا سينہ شگاف كيا اور رازوں كو آشكار كيا ۔3
يعقوبی نے بھی لكھا ہے كہ : اسلۓ ان كا نام باقر پڑھ گيا كيونكہ انہوں نے علم كا سينہ شگاف كيا ۔ 4
راغب اصفہانی نے بھی اسی عبارت كو نقل كيا ہے ۔5
امام محمد باقر علیہ السلام نے آغاز زندگی سے اپنی شھادت تك گيارہ خلفاء كا دور ديكھا جو سب كے سب بنی امیہ سے تھے ۔
آخر كار حضرت كو سات ذی الحجہ اور دوسری روايت كے مطابق ربيع الاول سن 114 ہجری قمری میں 57 سال كی عمر میں وليد بن عبدالملك نے ھشام بن عبدالملك كے دور خلافت میں زہر دے كر شھيد كيا اور آپ كی قبرمبارك جنت البقيع میں امام زين العابدين (ع) اور امام حسن (ع) كے پہلو میں واقع ہے ۔6
مدارك و مآخذ:
1. بحارالانوار (علامہ مجلسی)، ج46، ص 217؛ كشف‏ الغّمہ (علی بن عيسی اربلی)، ج2، ص 318 و منتہى‏الآمال (شيخ عباس قمی)، ج2، ص 86
2. زندگانى چہاردہ معصوم ع )ترجمہ اعلام‏الورى(، ص 368 و منتہى‏الآمال، ج2، ص 86
3. علل الشرايع، ج 1، ص 233.
4. يعقوبی، ج 2 ، ص 320.
5. المفردات، ص 54.
6. نك: الارشاد (شيخ مفيد)، ص 507؛ كشف‏الغمہ، ج2، ص 318؛ زندگانى چہاردہ معصوم (ترجمہ اعلام‏الورى)، ص 368 و منتہى‏الآمال، ج2، ص86
منبع: al-hadj.com

نظرات بینندگان
captcha