"سيد محمد باقر حكيم" كی شہادت كی پانچویں برسی لندن میں منائی گئی

IQNA

11:33 - July 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1667231

"سيد محمد باقر حكيم" كی شہادت كی پانچویں برسی لندن میں منائی گئی

بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز ۶جولائی ۲۰۰۸ء كو "آيت اللہ سيد محمد باقر حكيم " كی شہادت كی پانچویں برسی لندن میں منائی گئی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے عراق كے روزنامہ "الصباح" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس تقريب میں شيعہ و سنی علماء ، عيسائی دانشوروں، سياست دان حضرات اور انگلينڈ میں مقيم عراقيوں نے شركت كر كے دنيائے اسلام كی اس عظيم شخصيت كو خراج تحسين پيش كيا۔ اس تقريب سے لندن میں موجود مؤسسھ " آيت اللہ سيد علی سيستانی " كے مدير " حميد النجدی " ،مركز اسلامی لندن كے سرپرست حجت الاسلام والمسلمين " عبدالحسين مفری" اور عيسائی نمائندے " توما داود " نے خطاب كيا۔
۲۶۸۹۱۰
نظرات بینندگان
captcha