مصر میں اسلام اور مغربی دنيا كے درميان گفتگو كی ضرورت پر ايك نشست منعقدكی جائے گی

IQNA

مصر میں اسلام اور مغربی دنيا كے درميان گفتگو كی ضرورت پر ايك نشست منعقدكی جائے گی

14:59 - July 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1669116
بين الاقوامی گروپ: اس سال دسمبر میں اسلام اور مغرب كے درميان گفتگو كی ضرورت پر مصر كے دارالحكومت قاہرہ میں ايك نشست منعقد كی جائے گی۔ اس نشست كا اہتمام الازہر يونيورسٹی كے فارغ التحصيل طلباء كی عالمی انجمن نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " الوطن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ الازہر يونيورسٹی كے فارغ التحصيل طلباء كی عالمی انجمن نے پہلی مرتبہ اس نشست كا اہتمام كيا ہے۔ یہ انجمن ۵۰ ہزار افراد ﴿ جو كہ الازہر يونيورسٹی كے فارغ التحصيل ہیں ﴾ پر مشتمل ہے۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق اس نشست میں عربی ممالك سے ۵۰ مسلمان دانشور، پروفيسرزاوراسلامی علوم كے محققين شركت كریں گے۔ اس نشست میں مندرجہ ذيل موضوعات پر بحث كی جائے گی: اسلام اور مغرب كے درميان گفتگو كی ضرورت، مغربی ممالك میں حقيقی اسلام كا تعارف اوراغيار كے ساتھ تعلقات كی نوعيت۔
270681

نظرات بینندگان
captcha