بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے قطر كے روزنامہ " الراية'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ "الغرافھ" قرآن سنٹر میں ثقافتی سرگرميوں كے انچارج " عبداللہ محمد المری" نے اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ ان كلاسوں كے انعقاد كا مقصد نوجوانوں كو تجويد كے احكام ، سورہ حجرات اور سورہ ملك كی آيات كی صحيح قرائت سے آشنا كرنا ہے۔ انھوں نے وضاحت كی ان كلاسوں میں قطر كے تجويد اور قرائت كے مایہ ناز استاد " شيخ علی سيد" احكام تجويد اور قرائت كے اصولوں كی تدريس كر رہے ہیں۔
272345