قطر میں نوجوانوں كے لیے تجويد قرآن كی كلاسوں كا انعقاد

IQNA

قطر میں نوجوانوں كے لیے تجويد قرآن كی كلاسوں كا انعقاد

12:01 - July 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1670205
بين الاقوامی گروپ: قطر كے دارالحكومت " دوحہ" كے " الغرافھ" قرآن سنٹر میں قطری نوجوانوں كے لیے اس سال ۱۹ سے ۲۳ جولائی تك تجويد قرآن كی كلاسیں منعقد كی جائیں گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے قطر كے روزنامہ " الراية'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ "الغرافھ" قرآن سنٹر میں ثقافتی سرگرميوں كے انچارج " عبداللہ محمد المری" نے اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ ان كلاسوں كے انعقاد كا مقصد نوجوانوں كو تجويد كے احكام ، سورہ حجرات اور سورہ ملك كی آيات كی صحيح قرائت سے آشنا كرنا ہے۔ انھوں نے وضاحت كی ان كلاسوں میں قطر كے تجويد اور قرائت كے مایہ ناز استاد " شيخ علی سيد" احكام تجويد اور قرائت كے اصولوں كی تدريس كر رہے ہیں۔
272345

نظرات بینندگان
captcha