بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب ۲۰۷ صفحات پر مشتمل ہے اور ۱۵۰۰ نسخوں كی تعداد میں شائع ہوئی ہے۔ روس میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے انچارج " ابوذر ابراہيمی تركمان" نے كہا ہے كہ یہ كتاب " ماسكو" میں كتابوں كی نمائش میں ركھی جائے گی۔ ياد رہے كہ روس میں اسلامی جمہوریہ كی رايزنی نے اس سے پہلے بھی شہيد مطہری كی چند كتابوں كا روسی زبان میں ترجمہ كرا كے شائع كيا تھا۔
272697