بين الاقوامی گروپ: ۲۷جولائی ۲۰۰۸ء كو گمبيا كے دارالحكومت " بانجول " میں جوان مسلمانوں كی نشست منعقد ہوئی جس میں مسلمانوں جوانوں كی مشكلات اور اسلام میں ان مشكلات كے راہ حل پر غورو فكر كيا گيا ۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " The Point " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس نشست كا اہتمام گمبيا میں مسلم جوانوں كی انجمن نے كيا ہے۔ اس نشست كے موضوعات مندرجہ ذيل تھے۔ گمبيا كے جوانوں كی بے روزگاری ﴿۲﴾ گمبيا كے جوانوں كے مغربی ممالك كی طر ف ہجرت كے نتائج۔
275370