تركی كے شہر قونیہ كے قرآن سنٹر میں جان بحق ہونے والوں كی تعداد میں اضافہ

IQNA

تركی كے شہر قونیہ كے قرآن سنٹر میں جان بحق ہونے والوں كی تعداد میں اضافہ

10:53 - August 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1673853
بين الاقوامی گروپ: قونیہ كے نواحی شہر " بالجی لار " كے قرآن سنٹر میں ہونے والے حادثے میں جان بحق ہونے والوں كی تعداد ۱۶ ہو گئی ہے۔ جبكہ اس حادثے میں زخميوں كی تعداد ۲۶ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے تركی كی خبررساں ايجنسی " Internethaber " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس حادثے میں "بالجی لار" كے قرآن سنٹر كی بلڈنگ مكمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق اب تك ۲۰ افراد ملبے كے نيچے دبے ہوئے ہیں۔ شہر بالجی لار كے مئير " محمد دميرل" نے گيس سيلنڈركے پھٹنے كواس حادثے كا سبب قرار ديا ہے۔
276866

نظرات بینندگان
captcha