تنزانیہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے انچارج ' سعيد اميدی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' سے ٹيلی فونك گفتگو میں كہا كہ جشن كی یہ تقريب رات ۸ بجے سے ليكر ۱۰:۳۰ بجے تك دارالسلام میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے كے ہال میں منعقد ہوئی جس میں اس سفارت خانے كے ملازمين، تاجر حضرات اور تنزانیہ میں مقيم ايرانيوں نے شركت كی۔ جشن كی اس تقريب سے تنزانیہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير حجت الاسلام والمسلمين " عباس واعظی " نے شخصيت امام حسين علیہ السلام كے موضوع پر خطاب كيا۔
278108