اس سال قرآن مجيد كے بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كرنے والوں كے درميان بہت اچھا مقابلہ ہوا

IQNA

اس سال قرآن مجيد كے بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كرنے والوں كے درميان بہت اچھا مقابلہ ہوا

11:33 - August 09, 2008
خبر کا کوڈ: 1675513
قرآنی سرگرمياں گروپ: اس سال قرآن مجيد كے بين الاقوامی مقابلے بہت عمدہ انداز میں منعقد ہوئے اوران مقابلوں میں شركت كرنے والوں كے درميان بہت اچھا مقابلہ ہوا۔
قرآن مجيد كے ۲۵ویں بين الاقوامی مقابلوں میں زمبابوے سے شركت كرنے ۲۰ سالہ قاری قرآن جناب " رشيد متانالی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ خراسان رضوی سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ قرآن كريم نے زمبابوے كےلوگوں كو خواب غفلت سے بيدار كيا ہے اورانہیں صحيح زندگی كرنے كا راستہ دكھايا ہے۔ انھوں نے كہا كہ اگرچہ زمبابوے میں مسلمانوں كی تعداد عيسائيوں كی نسبت بہت كم ہے ليكن اس كے باوجود اس ملك میں مسلمان بڑی آزادی سے مذہبی سرگرمياں انجام ديتے ہیں اوراس ملك میں قرآنی كلاسیں بھی منعقد ہوتی ہیں۔ " رشيد متانالی" زمبابوے كی " MSU " يونيورسٹی میں سماجيات كااسٹوڈنٹس ہے اوروہ پہلی مرتبہ قرآن مجيد كے بين الاقوامی مقابلوں میں شريك ہوا ہے۔
277521
نظرات بینندگان
captcha