مصر، افريقی ممالك كو قرآن مجيد كے ترجمے ہدیہ كرے گا

IQNA

مصر، افريقی ممالك كو قرآن مجيد كے ترجمے ہدیہ كرے گا

12:53 - August 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1676296
بين الاقوامی گروپ: مصر میں امور اسلامی كونسل كے سرپرست "محمد الشحات الجندی " نے كہا ہے كہ مصر، مختلف اسلامی ممالك اور خصوصاً افريقی ممالك كو اسلامی كتابیں اور قرآن مجيد كے ترجمے ہدیہ كرے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصر كے روزنامہ " اخبار" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " محمد الشحات الجندی" نے ۹ اگست ۲۰۰۸ء كو نائجيريا كے مسلمانوں كے ايك وفد سے ملاقات میں كہا كہ مصر چاہتا ہے كہ دنيا كو اسلام كی صحيح تعليمات سے آشنا كرنے كے لیے ميراث، تمدن اسلامی اور فقہی مباحث پر مشتمل كتابیں اور مختلف زبانوں میں قرآن كے ترجمے دنيا كے مختلف ممالك اور خصوصاً افريقہ كے مسلم سماج كو ہدیہ كرے۔ ياد رہے كہ مصر كی وزارت اوقاف و اسلامی امور نے بھی نائجيريا كے جوانوں كے لیے ايك تبليغی كورس ركھا تھا تاكہ یہ جوان سفيران اسلام كے عنوان سے نائجيريا میں تبليغ اسلام كی خدمات انجام دے سكیں۔
279587

نظرات بینندگان
captcha