بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے " براثا" خبررساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۱۳ اگست ۲۰۰۸ء كو " ادارہ وقف شيعی" كے مدير" كاظم عبدالزہرة" نے كہا كہ ہر سال منجئ عالم بشريت حضرت مہدی ﴿عج﴾ كی ولادت با سعادت كے موقع پرمحبان اہل بيت ﴿ع﴾ كی بہت بڑی تعداد كربلا جمع ہوتی ہے۔ اسی لیے ادارہ وقف شيعی نے مساجد اور امام بارگاہوں كو زائرين كے استقبال كےلیے آمادہ كيا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ادارہ وقف شيعی نے ۱۵ شعبان كو امن وامان كی خاطر مختلف كمیٹياں تشكيل دی ہیں نيز ۱۵ شعبان كو كربلا شہر كے اندر مختلف جگہوں پر حفاظتی كيمپ لگائے جائیں گے۔
281385