شہر كابل كی مسجد محمدیہ میں محفل قرآن كا انعقاد

IQNA

شہر كابل كی مسجد محمدیہ میں محفل قرآن كا انعقاد

11:34 - August 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1678798
قرآنی سرگرمياں گروپ: ۱۸ اگست ۲۰۰۸ء كو امام زمانہ ﴿عج﴾ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے شہر كابل كی مسجد محمدیہ میں محفل قرآن مجيد منعقد ہوئی۔ اس محفل كا اہتمام مجمع قراء كابل نے كيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق اس محفل میں كابل كے قراء اور حفاظ نے شركت كی اور اس محفل میں سيد " حميد اللہ ہاشمی"، " احمد بژن معصومی" اور " احمد حسيب كاظمی" نے قرآن مجيد كی تلاوت كی۔
اس محفل میں ايران میں منعقد ہونے والے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كرنے والے قاری "احمد سہيل كاظمی" اور حافظ " مبين شاہ" كی قدردانی بھی كی گئی۔
283032
نظرات بینندگان
captcha