يوم پيدائش اور شادی كی سالگرہ منانا اسلامی قوانين كے خلاف ہے۔ مفتی سعودی عرب

IQNA

يوم پيدائش اور شادی كی سالگرہ منانا اسلامی قوانين كے خلاف ہے۔ مفتی سعودی عرب

12:47 - August 25, 2008
خبر کا کوڈ: 1680424
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے مفتی " عبدالعزيز بن عبداللہ آل شيخ" نے ايك عجيب وغريب قسم كے فتوے كے ذريعے برتھ ڈے اور شادی كی سالگرہ پر جشن منانے كو اسلام كی تعليمات كے خلاف قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " رائٹرز" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " عبدالعزيز آل شيخ" نے اس فتوے میں بيان كيا ہے كہ مذكورہ مناسبتوں پر جشن منانا یہوديت اور عيسايت كی پيروی ہے۔ سعودی عرب كے مفتی نے اس من گھڑت فتوے كی دليل بيان كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلام میں فقط عيد الفطراورعبد قربان كے موقع پر جشن منانے كی اجازت ہے۔ اور یہ دو عيدیں، اسلام كی بنيادوں میں سے ہیں۔ انھوں نے سعودی عرب كے ہی مفتی " سلمان عودہ" كے فتوے كو رد كرتے ہوئے كہا كہ صحت مند فرزند كی پيدائش اور خوشحال ازدواجی زندگی پر انسان كو خدا كا شكر ادا كرنا چاہیے۔ ياد رہے كہ " سلمان عودہ" كا فتوی ہے كہ اس قسم كے جشن منانے میں كوئی حرج نہیں ہے اور یہ اسلامی تعليمات كے خلاف نہیں ہیں۔
284357

نظرات بینندگان
captcha