ان مقابلوں میں موجود ايرانی قاری رضا محمد پور نے بين الاقوامی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے بين الاقوامی شعبے كے نامہ نگار سے ٹيلی فونك گفتگو كے دوران ناراضگی كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ ان مقابلوں میں ، ميری قرائت بہت اچھی رہی اور ملائيشيا كے قرآنی مقابلوں میں ايران پانچ اور چھ سالوں میں ايك مرتبہ پہلی پوزيشن حاصل كرنے میں كامياب ہوتا ہے۔
اس بين الاقوامی قاری نے ان مقابلوں كو بہترين قرار ديتے ہوئے كہا كہ بحرين ، كويت اور كروشيا كے قراء نے بہت بہترين قرائت كی تھی۔ ياد رہے كہ ملائيشيا میں منعقد ہونے والے قرائت قرآن كريم كے ۵۰ ویں بين الاقوامی مقابلے ۱۷ اگست كو اس ملك كے وزير اعظم " عبداللہ احمد بداوی" كی موجودگی اور دنيا كے ۴۹ ممالك سے ۸۰ قراء كی شركت سے منعقد ہوئے تھے۔
286162