زمبابوے میں قرآنی سرگرمياں انجام دينے كی آزادی

IQNA

زمبابوے میں قرآنی سرگرمياں انجام دينے كی آزادی

11:58 - August 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1681990
بين الاقوامی گروپ: حكومت زمبابوے نے اس ملك میں ہر قسم كی قرآنی اور دينی سرگرميوں كی آزادی د ے ركھی ہے لہذا اس ملك میں دينی اور قرآنی سرگرميوں كے لیے بہترين مواقع فراہم ہیں۔
زمبابوے میں ايرانی كلچر سنٹر كے ايك عہديدار " محمد حسن ايپكچی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے نامہ نگارسے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ زمبابوے كے اسلامی ادارے منجملہ اس ملك كی مجلس العلماء قراء كے انتخاب اور انھیں ايران بھيجنے اور قرآنی مقابلوں كے انعقاد میں تعاون كرتی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس ملك كے میڈيا كی قرآنی اور دينی سرگرميوں پر خصوصی توجہ ہے اور ان سرگرميوں كا مقصد مسلمانوں كے مختلف مذاہب كےدرميان اتحاد و وحدت كی فضا قائم كرنا ہے۔ كلچر سنٹر كے اس عہديدار نے كہا كہ زمبابوے میں موجود ايرانی رائزنی﴿تعلقات عامه) نے حال ہی میں اس ملك میں اسلام اور عيسائيت كے مابين دينی گفتگو كا آغاز كيا ہوا ہے كہ جس كا پہلا اجلاس گزشتہ ہفتے " اسلام اور عيسائيت میں بشريت كا مستقبل" كے موضوع پر حرارہ میں منعقد ہوا۔
انھوں نے ايران كی رائزنی كی سرگرميوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ماہ مبارك رمضان میں قرآن كريم كے سالانہ مقابلوں ، قرآنی تعليم كی كلاسوں كا انعقاد اور ماہ محرم الحرام میں ائمہ جماعت كی تعليم و تربيت اس رائزنی كی اہم سرگرميوں میں سے ہے۔
285315
نظرات بینندگان
captcha