ليبيا كے اسٹوڈنٹس كے قرآنی مقابلوں كے پہلے مرحلےكا انعقاد

IQNA

ليبيا كے اسٹوڈنٹس كے قرآنی مقابلوں كے پہلے مرحلےكا انعقاد

11:00 - August 31, 2008
خبر کا کوڈ: 1682377
بين الاقوامی گروپ: ليبيا كے اعلی تعليمی اداروں اور يونيورسٹيوں كے اسٹوڈنٹس كے لیے حفظ اور تلاوت قرآن كے پہلے خصوصی مقابلے ، ليبيا كے شمالی شہر " سرت" كی يونيورسٹی " التحدی" میں ماہ مبارك رمضان میں منعقد ہوں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے ليبيا كی خبررساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ شہر " سرت" كی يونيورسٹی التحدی كےطلباء كی سرگرميوں كے ادارے كے انچارج نے اس بارے میں كہا كہ پورے ملك كی يونيورسٹيوں سے ۹۰ قرآن كريم كے ممتاز حفاظ اور قاری شركت كریں گے اور پانچ سے آٹھ ماہ مبارك رمضان تك آپس میں مقابلہ كریں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں شركت كرنے والے دو موضوعات، حفظ اور تلاوت قرآن میں ايك دوسرے سے مقابلہ كریں گے۔
287339

نظرات بینندگان
captcha