نہج البلاغہ كا رومانوی زبان میں ترجمہ

IQNA

نہج البلاغہ كا رومانوی زبان میں ترجمہ

10:56 - September 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1683675
اعزازی نامہ نگار/جلال بيطرفان: رومانیہ كے ايك استاد نے نہج البلاغہ كا رومانوی زبان میں ترجمہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " خيمہ" سائٹ سے نقل كيا ہے كہ عربی زبان كے استاد اور مترجم قرآن" جٹورجہ گريگورہ: ايران میں منعقد ہونے والی قرآنی نمائش میں شركت كے لیے آئے ہوئے تھے كہ مربوطہ عہديداروں سے ملاقات كے دوران ان كی حوصلہ افزائی كی گئی۔ گريگورہ نے رومانیہ كے كريشيون پبلشرز كے تعاون سے نہج البلاغہ كو ۴۰۰ صفحات پر مشتمل كتاب " راہ سخنان برگزيدہ" كے عنوان سے رومانوی زبان میں ترجمہ كر كے اسے زيور طبع سے آراستہ كيا ہے۔ اميرالمومنين علی ﴿ع﴾ كی شہادت كی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگرام میں اس ملك كی يونيورسٹيوں كے اساتذہ اور علمی و مذہبی شخصيات اور اس ملك كے میڈيا كی موجودگی میں اس كتاب كی رونمائی ہو گی۔ جنورجہ گريگورہ نے اس كتاب" راہ سخنان برگزيدہ" كے ديباچہ میں تحرير كيا ہے كہ نہج البلاغہ جديد عربی زبان كا شاہكار ہے اور اس كتاب كا مطالعہ كرنے والے اس كتاب كی تعريف و تمجيد كرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ انھوں نے لكھا ہے كہ نہج البلاغہ ۲۴۱ خطبوں، ۷۹ خطوں اور ۴۸۹ حكمت پر مشتمل مجموعے كا نام ہے جو شيعوں كے پہلے امام علی بن ابيطالب ﴿ع﴾ كی طرف منسوب ہے۔
288832

نظرات بینندگان
captcha