بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے '' Aki " سائٹ سےنقل كيا ہے كہ آلمانونے اپنے اس پيغام میں اميد ظاہر كی ہے كہ مسلمان اس مہينہ كو آرام و سكون سے گزاریں۔ انھوں نے مختلف اديان كےدرميان گفتگو كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں كے درميان پيار و محبت سے معاشرے میں اتحاد ووحدت كی فضا قائم كی جا سكتی ہے۔ آلمانو نے اپنے پيغام كے آخر میں شہر روم كی مساجد كی امن كمیٹيوں سے اس مہينہ میں ملاقات كی خبر دی ہے۔ روم كے مئير كا یہ پيغام اٹلی زبان كے ماہنامہ Famiglia Musulmanaمیں چھپ كر روم كی مساجد كے نمازيوں میں تقسيم ہو گا۔
289271