بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كے روزنامہ "البيان" سے نقل كيا ہے كہ انعام "عجمان" كی كمیٹی كے صدر " عبداللہ المرزوقی" نے اس بارے میں كہا كہ خواتين و حضرات كے یہ مقابلے ،جوانوں كو حفظ،تلاوت قرآن اور قرآنی مفاہيم كو سمجھانے كی غرض سے منعقد كیے گئے ہیں۔
"عبداللہ مرزوقی" نے كہا كہ ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب" فضيلت قرآن كريم " كے موضوع پر امارات كے مایہ ناز قاری "شيخ محمد ايوب" ،كے خطاب سے آغاز ہو گا۔ یہ مقابلے ۱۳ ماہ مبارك رمضان تك جاری رہیں گے۔ انھوں نے آخر میں كہا كہ ۱۹ ماہ رمضان كو منتخب افراد كی حوصلہ افزائی كے لیے انھیں انعامات سے نوازا جائے گا۔
289773