حرم امام رضا ﴿ع﴾ سےدنيا كے مسلمانوں كےلیے اليكڑانك خط كا ارسال

IQNA

12:40 - September 09, 2008
خبر کا کوڈ: 1685917

حرم امام رضا ﴿ع﴾ سےدنيا كے مسلمانوں كےلیے اليكڑانك خط كا ارسال

آستان قدس كے نمائندے: آستان قدس رضوی كےغير ملكی زائرين كا ادارہ ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے دنيا كے ۱۶۱ ممالك كو ۵۵۰۰ ايميل ارسال كر رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق اس منصوبے سے مربوط فارم ايميل كے ذريعے ۲۵۰۰ اور خط و كتابت كے ذريعے تين سو خط دنيا كے ۱۶۱ ممالك میں ارسال كر رہا ہے تاكہ شوق ركھنےوالے حضرات ، حرم مطہر امام رضا ﴿ع﴾ كے ساتھ روحانی ارتباط ركھنے كےساتھ ساتھ، امام زمانہ ﴿عج﴾ كی سلامتی كی نيت سے قرآن كےايك پارے كی تلاوت يا ايك سو سے ۵۰۰تك صلوات بھيجیں۔ یہ پيكٹ آج سے ۱۵ ماہ مبارك رمضان تك چار زبانوں انگريزی، عربی ،اردو اور فارسی میں ارسال كيا جائے گا۔ اس رپورٹ كے مطابق مشہد مقدس میں موجود زائرين بھی حرم حضرت امام رضا﴿ع﴾ كےصحن جمہوری اسلامی میں واقع رواق دارالرحمہ میں حاضر ہوكر اس منصوبے میں شركت كر سكتے ہیں۔
291568
نظرات بینندگان
captcha