امارات كے قرآن مقابلوں كے آخری مرحلےكا انعقاد

IQNA

امارات كے قرآن مقابلوں كے آخری مرحلےكا انعقاد

12:47 - September 09, 2008
خبر کا کوڈ: 1685925
بين الاقوامی گروپ: امارات كے " خليفہ الجابر" نامی حفظ قرآن كريم كے آٹھویں مقابلوں كا آخری مرحلہ ۶ ستمبر كو اس ملك كے شہر " ابوظبی " كے حفظ قرآن كے مركز میں منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے امارات كے روزنامہ "دارالخليج" سے نقل كيا ہے كہ " خليفہ ا لجابر" نامی قرآنی مقابلوں كے جنرل سيكرٹری اور ابوظبی كے حفظ قرآن مركز كے مدير " خالد العمری" نےاس بارےمیں كہا كہ امارات كے حفظ قرآنی انسٹیٹيوٹ اور قرآن مركز كےسرگرم افراد كی شركت سے یہ مرحلہ سات Subjects میں منعقد ہوا ہے۔
العمری نے مزيد كہا كہ امارات كی قرآنی سرگرميوں میں سرگرم عمل ۱۷۴ افراد نے ان قرآنی مقابلوں كے آخری مرحلے میں شركت كی ہے۔
291110



نظرات بینندگان
captcha