بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " بقية اللہ" سائٹ نے امام مہدی ﴿عج﴾ كے بارے میں دوسرے اديان كے نظريات كو بيان كيا ہے انجيل مرقس كے باب نمبر ۱۳ میں اس طرح آيا ہے كہ پس آگاہ رہو، بيدار ہو جاؤاور دعا كرو كيونكہ تم نہیںجانتے كہ وہ وقت كب ہو گا، مثال كے طور پر سفر پر جانے والا شخص اپنے گھر كو كسی كے سپرد كرتا ہے اور اپنے نوكروں كو اس كی حفاظت كے لیے مقرر كرتا ہے اور داروغہ كو بيدار رہنے كا حكم ديتا ہے۔ آئين ہندو اور پورانا كی كتب میں بھی كالی ﴿آخر الزمان﴾ كے آخری دوران كے بارے میں آيا ہے كہ زرتشستيوں كے آئين میں سو شيانت ، مزد كيان ، مرہمنوں كے كرشتا، بدھت كے پانچویں بودا، یہوديوں كے مسيحی، عيسائيوں كے فارفليط اور مسلمانوں كے مہدی ہیں۔ ہندوؤں كی مقدس كتب میں آيا ہے ك آخری زمانے میں كہ جب دنيا ظلم و فساد سے بھر جائے گی تو ايك منصور نامی شخص ظہور كرے گا جو تمام دنيا پر حاكم ہو گا وہ تمام بے ايمان اور ايماندار لوگوں كو پہچانتا ہو گا اور ان سب كو خدا كی طرف دعوت دے گا۔ زرتشتيوں كی كتب میں اس مصلح كے بارے میں يوں بيان ہوا ہے كہ عربوں كی سرزمين اور ہاشمی كی اولاد سے ايك مرد ظہور كرے گا جو اپنے عظيم لشكر كے ذريعے اپنے نانا كے دين كو پھيلائے گا اور زمين كو عدل و انصاف سے بھر دے گا۔ تورات میں آيا ہے كہ خداوند كريم نے اسماعيل كے لیے بہت زيادہ خيروبركات قرار دی ہیں اور اس كی نسل میں ۱۲ شاہزادوں كا اضافہ كرے گا جو ايك عظيم ملت میں تبديل ہو جائیں گے۔ زبور میں بھی اسی منجی عالم بشريت كا اس طرح تعارف كروايا گيا ہے كہ خداوند ايك پاكيزہ مرد كا انتخاب كرے گا جو پوری دنيا پر حكمرانی كرے گا۔ اور سب كے لیے آرام و سكون لے كر آئے گا۔
قابل غور بات یہ ہے كہ تمام اديان كے پيروكاروں كا یہ عقيدہ ہے كہ منجی عالم بشريت انھیں میں سے ہو گا۔ مثال كے طور پر دين زرتشت كے پيروكاروں كا عقيدہ ہے كہ وہ شخص سرزمين فارس سے ہو گا۔ یہودی اسے بنی اسرائيل كی نسل سے اور عيسائی اسے اپنے مسلك سے جانتے ہیں اور مسلمانوں كا یہ عقيدہ ہے كہ وہ منجی عالم بشريت ، ہاشمی قبيلے اور نبی اكرم ﴿ص﴾ كی نسل سے ہو گا۔
284603