بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے روزنامہ " خليج ٹائمز" سے نقل كيا ہے كہ ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے ايك ركن " احمد السويدی" نے اس بارے كہا كہ دنيا كے ۸۵ ممالك سے ۴۳ شركت كرنے والے افراد نے مقابلے كے اصلی مرحلے سے پہلے حفظ قرآن كے ابتدائی امتحان میں شركت كی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ سوئیٹرز لينڈ، ازبكستان، لوٹسوانا اور زنگبا،كے ممالك پہلی مرتبہ ان مقابلوں میں شركت كر رہے ہیں۔ السويدی نے كہا كہ ان مقابلوں میں ،پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كے بارے میں اشعار اور " شيخ خليفہ التنجی" كی آواز پر مشتمل قرائت كی كيسٹیں حاضرين كے درميان تقسيم كی جائیں گی۔
292221