مصر میں یہوديوں كے پہلے ميوزيم كی تاسيس پر جنجال برپا

IQNA

مصر میں یہوديوں كے پہلے ميوزيم كی تاسيس پر جنجال برپا

12:21 - September 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1686645
بين الاقوامی گروپ: مصر میں یہوديوں كے ايك گروپ نے اس ملك میں یہوديوں سے متعلق پہلے ميوزيم كی تاسيس كا اقدام كر كے جنجال برپا كر ديا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " الوطن" سے نقل كيا ہے كہ مصری شہريوں نے اس ميوزيم كی تاسيس پر اعتراض كيا ہے اور مصر كے آثار قديمہ كی اعلی كونسل نے بھی یہوديوں كی اس درخواست كو مسترد كر ديا ہے۔ مصر كے آثار قديمہ كے ماہر " حسن سعد اللہ " نے اس بارے میں كہا كہ اس قسم كے ميوزيم كی تاسيس ، آثار قديمہ كی اعلی كونسل كے قوانين كی واضح مخالفت ہے۔ مصر كے یہوديوں كی اقليت نے ا ميوزيم كی تاسيس كے لیے آثار قديمہ كی اعلی كونسل كی اجازت حاصل كرنے كے لیے برطانیہ كی كيمبرج يونيورسٹی كے تحقيقاتی مركز كا نام ركھا ہے۔
292716
نظرات بینندگان
captcha