سولہویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں انگريزی زبان كے سب سے قديمی ترجمہ كی نمائش

IQNA

12:25 - September 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1686650

سولہویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں انگريزی زبان كے سب سے قديمی ترجمہ كی نمائش

بين الاقوامی گروپ: اسكاٹ لينڈ كے " الكسانڈر راس" كے ۳۵۰سال پہلے كا انگريزی زبان میں ترجمہ قرآن كو ، تہران میں منعقد ہونے والی سولہویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كے غير ملكی زبانوں میں ترجمہ قرآن كے اسٹال پر ركھا گيا ہے۔


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ، مركز ترجمہ قرآن كی جانب سے پوری دنيا سے انگريزی زبان میں قرآن كريم كے ۸۰ ترجموں كی نمائش كی گئی ہے جن میں " الكسانڈر راس' كے سب سے قديمی ترجمہ قرآن سے ليكر " علی قلی قرآئی" كا انگريزی زبان میں تازہ ترين ترجمہ قرآن بھی شامل ہے۔ مركز ترجمہ قرآن مركز نے مختلف زبانوں میںترجمہ قرآن كے علاوہ، ہر ترجمہ كے ہمراہ اس كے مترجم كی تصوير اور زندگی نامہ كو فارسی اور انگريزی زبان میں لوگوں كے لیے ركھا ہوا ہے۔ قرآن كريم كا انگريزی زبان میں سب سےپہلا ترجمہ ۱۶۴۸ ء كو " الكسانڈرراس" نے كيا اور انگريزی زبان میں قرآن كا دوسرا ترجمہ تقريبا ۹۰ سال پہلے چھپا تھا۔
292652

نظرات بینندگان
captcha