بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےدبئی كے بين الاقوامی قرآنی انعام كے سیٹلائیٹ چينل سے نقل كيا ہے كہ ان مقابلوں كے اصلی مرحلہ میں حفظ كے مقابلہ میں مختلف اسلامی ممالك كے سات قراء نے شركت كی ہے۔ داغستان سے علی كدياف محمود، سومالیہ سے عباس عبدالنور معلم محمود ، سوریہ سے كنان بن بشار الصواف ، لائبريا سے مصطفی ساريون اور تاجيكستان سےقدرت اللہ داد ربيك نے شركت كی ہے۔ قابل ذكر ہے كہ ان مقابلوں كےانعامات كی رقم امارات كے ۱۰ لاكھ درہم سے زائد ہے۔
292810