بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطر كے روزنامہ " الرایہ" سےنقل كيا ہے كہ حكومت نے ان مدارس اور قرآنی مراكز كو بند كرنے كا مقصد ان كے تعليمی طريقہ كار پر نظر ثانی كرنے كا اعلان كيا ہے۔ حكومت يمن نےوزارت اوقاف و امور اسلامی اور وزارت تعليم كو خط لكھ كر دينی اداروں اور حفظ قرآن كے مراكز كو بند كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔ قابل ذكر ہے كہ حكومت يمن نے كچھ عرصہ پہلے دينی تعصبات كو ختم كرنے اور دہشتگردی سے مقابلہ كرنے اور پيار و محبت كی فضا قائم كرنے كے لیے بالخصوص نوجوانوں كے لیے كئی پروگرام نشر كیے ہیں۔ ماہ مبارك رمضان میں قرآنی مراكز كو بند كرنے اور اس ملك كے شيعوں سے سختی سے پيش آنے كيوجہ سے حكومت كا یہ فيصلہ سوال برانگيز ہے۔
292660