قطر میں ايرانی ڈائريكٹر " محمد مہدی احدی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كےنامہ نگار سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ اس عظيم قرآنی نمائش كا قطر كے وزير ثقافت كے نائب " مبارك بن آل حنيفہ" قطر میں ايران سفير " محمد طاہر ربانی" ايران ثقافتی اداروں كے نمائندے اور ہنر مندوں كی شركت سے افتتاح ہوا تھا اور ايك ہفتہ تك جاری رہی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ خط ثلث، نستعليق، شكستہ، نسخ، اور پينٹنگ پر مشتمل قرآنی آيات كےچاليس سائن بورڈ اس نمائش میں ركھے گئے تھے۔ احمدی نے آخر میں كہا كہ اس سات روزہ نمائش كا قطر كے وزير ثقافت و فن " عبد العزيز الكواری" كی شركت سےاختتام ہوا۔
295427