اسلام مخالف گيم بنانے والے نے مسلمانوں سے معذرت كر لی

IQNA

اسلام مخالف گيم بنانے والے نے مسلمانوں سے معذرت كر لی

11:46 - September 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1689257
بين الاقوامی گروپ: اسلام مخالف گيم بنانے پر آسٹريليا كے مسلمانوں كے وسيع پيمانے پر اعتراضات كے باعث اس گيم بنانے والے آسٹريلوی شخص نے مسلمانوں سے معذرت كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " Tempsreel " سے نقل كيا ہے كہ اسلام مخالف گيم بنانے والے اس جوان شخص نےاپنے اس كام پر پشيمانی اور ندامت كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس گيم كو بنانے كا مقصد اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں بعض امريكيوں كے افكار كا مذاق اڑانا تھا۔ اس كا یہ دعوی اس صورت میں بيان ہوا ہے كہ جب اس گيم "مسلمانوں كا قتل عام" میں امريكی سپاہی مشرق وسطی كے علاقے میں مسلمان خود كش حملہ كرنےوالوں كے نرغے میںپھنس جاتا ہے اور پھر یہ امريكی سپاہی ان سب كو مار ڈالتا ہے اس گيم كے ابتدائی صفحہ میں مسلمانوں كا قتل عام مسلمانوں كے خلاف امريكہ كا اعلان جنگ وغيرہ جيسی عبارتیں قابل مشاہدہ ہیں۔ اس ویڈيو گيم كے خلاف مسلمانوں نے شديد ردعمل كا اظہار كيا ہے جس كی وجہ سے اس گيم كو اٹھا ليا گيا ہے۔
295809
نظرات بینندگان
captcha