دبئی میں مقدس اسلامی مقامات كی نمائش

IQNA

دبئی میں مقدس اسلامی مقامات كی نمائش

12:05 - September 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1689821
بين الاقوامی گروپ: دبئی كے سرمایہ كاری كے بين الاقوامی مركز كی تصاويری نمائش میںمختلف اسلامی شہروں كے مقدس مقامات كی تصاوير شائقين كے لیے ركھی گئی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " گلف نيوز" سے نقل كيا ہے كہ ۱۶ ستمبر كو دبئی كے ثقافتی اور فنی مركز كے انچارج " شيخ مجيد بن محمد بن رشيد المكتوم" كی شركت سے افتتاح ہونے والی اس نمائش میں مختلف اسلامی شہروں كے مقدس مقامات كی ۱۵۶ سے زائد تصاوير ركھی گئی ہیں۔
اس نمائشگاہ میں " محمد صديق بی" كی مكہ و مدينہ شہروں كے مقدس مقامات كی كھينچی ہوئی تصاوير بھی ركھی گئی ہیں۔ یہ نمائش ۴نومبر تك دبئی كے سرمایہ كاری كے عالمی مركز میں جاری ہے۔
296460
نظرات بینندگان
captcha