بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانس كی سركاری خبررساں ايجنسی "AFP" كے حوالے سے نقل كيا ہے۔ كہ "Malaysia Today " انٹرنیٹ سائٹ كے ڈايزائنر " راجا پتراكمردين" كو دين اسلام كے مقدسات كی توہين اور ملائيشيا ، كے حكام كے خلاف توہين آميز مطالب نشر كرنے پر گرفتار كر كے دوسال جيل كی سزا سنائی ہے۔ سب سے بڑے اسلامی ملك كے ججز ، دين اسلام كی ہر قسم كی توہين پر شديد رد عمل دكھاتے ہیں۔ اور ستمبر كے اوائل میں بھی ايك نمائندے اور ايك صحافی كواسلام كی توہين كرنے پر گرفتار كر ليا گيا تھا۔
299233