بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے حوزہ نيوز سے نقل كيا ہے كہ دينی مدارس كے شعبے كےتعلقات عامہ كے اسٹال كے عہديدار حجت الاسلام " علی كاشی" نے كہا ہے كہ دينی مدارس نے معلومات فراہم كرنے بالخصوص انٹرنیٹ كے حوالے سے قابل توجہ سرگرمياں انجام دی ہیں اور ہماری كوشش ہے كہ ہم ان محصولات میں سے كچھ كا عوام كے سامنے تعارف كروائیں۔ انھوں نے اپنی ان كوششوں كو ناكافی قرار ديتے ہوئے كہا كہ عوام اور معاشرے كو دينی معلومات فراہم كرنے كے لیے انٹرنیٹ ايك بہترين وسيلہ ہے اور اس كی موقعيت اور مشكلات كی شناخت كےذريعے اپنے دينی اہداف كو حاصل كر سكتےہیں۔ حجت الاسلام " علی كاشی" نے كہا كہ اس قسم كی سائٹس ، محققين كے لیےبہترين وسيلہ ہے منجملہ معارف قرآنی كی سائٹ سے جس كا ایڈريس یہ ہے۔ www.Maarefguran.ir انھوں نے تعارف كروائی جانے والی سائٹس كو سات حصوں میںتقسيم كرتے ہوئے كہا كہ پہلے حصہ میں لوگوں كےدينی مسائل كو جواب دينے والی سائٹس ہیں ، دوسرے حصے میں كتاب اور مصدر كی شناخت والی سائٹس ہیں اور اس كے علاوہ كئی دوسرے موضوعات پر سائٹس كے دوسرے حصے سرگرم عمل ہیں۔
299769