بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ " الرياض" كے حوالے سے نقل كياہے كہ یہ نمائش آسيسكو كی مالی امداد سے بنين ﴿Benin﴾ كے شہر " كوتونو" میں منعقد ہو رہی ہے۔ بنين كی اس قرآن اور كتابوں كی نمائش میں ادارہ آسيسكو كی جانب سے اشاعت ہونے والے آثار بھی ركھے گئے ہیں اور ۵ اكتوبر كو اس نمائش كےاختتام پر ان كتابوں كو بنين ﴿Benin﴾ كی وزارت ثقافت و سيرو سياحت كو تحفہ كے طورپر دےديا جائے گا۔ قابل ذكر ہے كہ بنين ﴿Benin﴾ مغربی آفريقہ كا ايك ملك ہے جس كی آبادی ۷۰ لاكھ ہے اور ۶۰ فی صد مسلمان ہیں ليكن حكومت عيسائيوں كے ہاتھ میں ہے۔ آفريقہ كے اس چھوٹے ملك كے بارے میں اہم بات یہ ہے كہ وہاں پرمذہب تشيع تيزی سے پھيل رہا ہے كيونكہ تيس سال سےكم عرصے میں تقريباً دس لاكھ افراد نے مكتب تشيع اختيار كيا ہے۔
301222