فلسطينی مسلمان علماء انجمن كے سربراہ :قرضاوی نےشيعوں كے حق میں غلطی كی ہے

IQNA

فلسطينی مسلمان علماء انجمن كے سربراہ :قرضاوی نےشيعوں كے حق میں غلطی كی ہے

11:12 - October 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1694296
بين الاقوامی گروپ: فلسطينی مسلمان علماء انجمن كے سربراہ نے ، دنيا كے مسلمان علماء كی يونين كے سربراہ " يوسف قرضاوی" كے شيعوں كے خلاف بيانات كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ انھوں نے شيعوں كے حق میں غلطی كی ہے۔
:

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " معا" سائیٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كی پارليمنٹ میں حماس كے ركن " حامد بيتاوی" نے ۲۹ سمتبر كو ايك پريس كانفرنس میں كہا كہ اختلافی باتیں كرنے كا یہ وقت نہیں ہے اور قرضاوی كو چاہیے كہ وہ دشمنوں كی يلغار سے مقابلہ كرنے كے لیے شيعوں اور اہل سنت حضرات كے درميان اتحاد و وحدت كی كوشش كرے۔ انھوں نے مزيد كہاكہ قرضاوی كو چاہیے كہ وہ سنی معاشروں میں شيعوں كے نفوذ كے بارے میں بات كرنے كی بجائے دشمنوں كی يلغار سے مقابلہ كرنے اور ان كی سازشوں كو ناكام بنانے میں اپنا كردار ادا كرے۔ بيتاوی نے كہا كہ دين مبين اسلام نے امريكہ اور غاصب صیہونی حكومت كی يلغار اور حملوں كے مقابلے میں اپنے پيروكاروں كےدرميان اتحاد و وحدت كو واجب قرار ديا ہے۔ كيونكہ ان دشمنوں نے مسلمان جوانوں كو اپنا ہدف بنا ركھا ہے۔ بنا برين تمام اسلامی مذاہب كی ذمی داری ہے كہ وہ مختلف وسائل اور طريقہ كار سے دشمنوں كے پليد اورناپاك عزائم كو خاك میںملا دیں۔
301751

نظرات بینندگان
captcha