" الكوثر" ٹی وی چينل كے قرآنی مقابلے میں ممتاز افراد كا اعلان

IQNA

" الكوثر" ٹی وی چينل كے قرآنی مقابلے میں ممتاز افراد كا اعلان

12:29 - October 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1695534
بين الاقوامی گروپ: "الكوثر''نامی ٹی وی چينل كے عالمی چينل پر ماہ مبارك رمضان میں منعقد ہونے والے پہلے قرآنی مقابلے میں پانچ قراء كو ممتاز قرار ديا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ، دنيا كے ۱۰ ممالك ۲۰ قراء كی تلاوت سے ماہ رمضان كے آخری ہفتے میںمنعقد ہونے والے ان مقابلوں كے آخری مرحلے میں پانچ قاريوں كو ممتاز قرار ديا گيا ہے۔ عراق سے " اسامہ عبدالجمزہ" ايران سے " علی زرگر" اور " مالك عبدی" مصر سے " محمد الطاروطی" سوریہ سے ابراہيم حسين نے بالترتيب پہلی ، دوسری، تيسری، چوتھی، اور پانچویں پوزيشن حاصل كی ہے۔ سیٹلائیٹ كے اس لائيو پروگرام كے پروڈيوسر" كيوان نژاد سيفی" نے اس سے قبل ايكنا كےنامہ نگار سے ٹيلی فونك گفتگو كرتے ہوئے اس مقابلے كے لیے نام نويسی كی كيفيت كےبارے میں كہا كہ ماہ شعبان كے آغاز سے اس " الكوثر" ٹيلی ويژن چينل كی سائیٹ كے ذريعے نام لكھے گئے تھے۔ اور دنيا كے مختلف ممالك كے ماہر قراء نے ان مقابلوں میں شركت كےلیے نام لكھوائے تھے۔ نژاد سيفی كے قول كے مطابق ، سعودی عرب ، كويت، عراق، بحرين، لبنان، برطانیہ، سویڈن، كينڈا، اور اسلامی جمہوریہ ايران كےقراء جو اكثرا عرب زبان اور " الكوثر" ٹيلی ويژن چينل كے ناظرين تھے، نے اس چينل كی سائیٹ پر اپنے اپنے نام لكھوائے تھے۔ انھوں نے كہا كہ اس ٹی وی مقابلے كے لیے مصر كے ابوالعيشين شعيشع اور شيخ احمد عامر، سوریہ كے شيخ فہد الخاروف اور شيخ محمد عارف العسلی، لبنان كے استاد عاسف چينل اور حسين حمدان، ايران سےاستاد عبايی اور استاد سيف نے ان مقابلوں میں منصفی كے فرائض انجام ديئے تھے۔
۳۰۳۵۰۷

نظرات بینندگان
captcha