بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے كيوبا كی خبررساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايك لبنانی تاجر كی بیٹی" گلاديس جاتيب" نے كئی سال پہلے اس نفيس قرآنی نسخے كو شہر " Majagua" كے فنی ميوزيم میں تحفہ كے طور پر ديا تھا۔ جس كی پہلی مرتبہ نمائش لگائی گئی ہے۔ اكتوبر كے آخر تك اس قرآنی نسخے كی نمائش اس فنی عجائب گھر كی سرگرميوں میں سے شمار ہوتی ہے۔ قابل ذكر ہے كہ كيوبا ايك كيمونسیٹ ملك ہے جس میں كوئی دين اور مذہب سركاری نہیں ہے۔
304530