بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے روزنامہ " خليج ٹائمز" سےنقل كيا ہے كہ دبئی كی بين الاقوامی انجمن كی كمیٹی كے سربراہ "ابراہيم محمد بوملحہ" نے اس بارےمیں كہا كہ قرآن كے یہ قومی مقابلے امارات كے وزير اعظم " شيخ محمد بن رشيد المكتوم" اور دبئی كے گورنر كی نظارت میں منعقد ہو رہےہیں۔ انھوں نے ان مقابلوں كا ايك ہدف حفاظ كا بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كےلیے انتخاب كرنا بتايا ہے۔ اسی طرح امارات كےقرآنی مقابلوں كی يونين كے سربراہ " احمد السويدی" نے ان مقابلوں میں شركت كرنے كے لیے ۲۹ اكتوبر كا اعلان كيا ہے۔ ابراہيم محمد بوملحہ نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں شركت كےلیے كسی قسم كے سن كی قيد نہیں ہے ليكن ہر شركت كرنےوالے كے لیے حفظ كل قرآن ہونا ضروری ہے۔ انھوں نے آخر میں كہا كہ جس حافظ كے ۸۰ فی صد سے زيادہ نمبر ہوئے اسے ۲۰ ہزار درہم كا نقدی انعام ديا جائے گا۔
304078