ملائيشيا میں اعلی اسلامی مطالعات انسٹیٹيوٹ كا افتتاح

IQNA

ملائيشيا میں اعلی اسلامی مطالعات انسٹیٹيوٹ كا افتتاح

11:01 - October 12, 2008
خبر کا کوڈ: 1696511
بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا كےوزير اعظم " احمد عبداللہ بدادی" كی شركت سے ۹ اكتوبر كو اعلی اسلامی مطالعات انسٹیٹيوٹ كا اس ملك كے شہر پتالينگ جايای میں افتتاح ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے خبررساں ايجنسی برناما كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بدادی نے اس انسٹیٹيوٹ كی افتتاحی تقريب میں اميد ظاہر كی ہے كہ اس مركز كی سرگرميوں سے ملائيشيا كے قومی اور مذہبی اختلافات كو حل كرنے میں بہت مدد ملے گی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ہم اس دنيا میں زندگی گزار رہے ہیں كہ گزشتہ دور سے زيادہ دوسروں سے مرتبط ہے ليكن دوسروں كے ساتھ صلح و آشتی كی زندگی ہميشہ سے ايك چيلنج رہی ہے۔ بدادی نے ملائيشيا میں بہت سے نئے چيلنجز كو بر طرف كرنے كا راہ حل ، اسلامی فضيلتوں منجملہ عدل، تقوی اور مہربانی قرار ديا اور ان فضيلتوں كی تقويت میں الہيات كے ماہرين اور علماء كو كردار ادا كرنا چاہیے۔
305121
نظرات بینندگان
captcha