مجلس اعلی شيعہ لبنان كے نائب صدر:مشرق وسطی كےمسئلہ كا حل، عالمی عدل كے قيام میں پوشيدہ ہے

IQNA

مجلس اعلی شيعہ لبنان كے نائب صدر:مشرق وسطی كےمسئلہ كا حل، عالمی عدل كے قيام میں پوشيدہ ہے

12:05 - October 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1696938
بين الاقوامی گروپ: لبنان كی مجلس اعلی شيعہ كے نائب صدر نے مشرق وسطی كےمسئلہ كا حل ، علاقے میں عالمی سطح پر عدل كےقيام، تمام ممالك كے حقوق كو ادا كرنے اور ناجائز تسلط سےروك تھام كو قرار ديا ہے۔


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ لبنان نےا س ملك كے روزنامہ " الان'' كے حوالے سے نقل كيا ہےكہ لبنان كی مجلس اعلی شيعہ كےنائب صدر " عبدالامير قبلان" نے اس ملك میں برطانوی سفير'' فرانسيس گای" سے ملاقات كے دوران كہا كہ تمام يورپی ممالك كو چاہیے كہ وہ قدس شريف كے دارالحكومت كے ساتھ فلسطين كی ايك خود مختار حكومت اور فلسطينی پناہ گزينوں كی اپنی سرزمين میں واپسی كو تسليم كریں۔ قبلان نے مزيد كہا كہ تمام يورپی ممالك منجملہ برطانیہ كو چاہیے كہ وہ اسرائيل كےتسلط كے خاتمہ اور مشرق وسطی میں صلح و آشتی كو قائم كرنے كےلیے اسرائيل پر دباو ڈالے اور ايك خود مختار حكومت كے قيام كےلیے فلسطين كی حمايت كرے۔
305051

نظرات بینندگان
captcha