فرانكفورٹ كے مئير نے اسلام كی توہين پرمبنی مقابلے پر پابندی لگادی

IQNA

فرانكفورٹ كے مئير نے اسلام كی توہين پرمبنی مقابلے پر پابندی لگادی

12:34 - October 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1698917
بين الاقوامی گروپ: جرمنی میں مقيم مسلمانوں كے شديد اعتراض پر شہر فرانكفورٹ كے ميئر نے پيغمبر اسلام كی توہين پر مبنی مقابلے پر پابندی عائد كر دی ہے یہ مقابلہ اس شہر كے ميوزيم میں كتابوں كی نمائش كے ساتھ منعقد ہونا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " المسلم سائٹ " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مقابلہ ۱۸ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو " كون محمد كے مشابہ" ہے كے عنوان سے منعقد ہونا تھا۔ اور اس مقابلے كا اہتمام جرمنی كے طنزیہ مجلے " ٹائٹانك " نے كيا تھا۔ مجلہ " ٹائٹانك" كی ويب سائٹ نے فرانكفورٹ كے مير كے اس اقدام پر اپنا رد عمل ظاہر كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانكفورٹ ميئر صاحب اس مقابلے كی ميزبانی سے ڈر گئے ہیں او رانھوں نے اپنے كیے ہوئے وعدوں كا پاس نہیں كيا۔ فرانكفورٹ بلدیہ كی ويب سائٹ نے اس مقابلے كو ختم كرنے كی وجہ یہ بيان كی كہ مذكورہ ميوزيم میں اس مقابلے كے انعقاد كےلیے جگہ كم تھی اور توقع تھی كہ بہت لوگ اس مقابلے میں شركت كریں گے۔
307895

نظرات بینندگان
captcha