جرمنی میں يورپين اہلبيت يوتھ يونين كا اجلاس

IQNA

جرمنی میں يورپين اہلبيت يوتھ يونين كا اجلاس

12:05 - October 21, 2008
خبر کا کوڈ: 1699737
بين الاقوامی گروپ: يورپين مجمع علمائے اہليبيت كےتعاون سے جرمنی میں يورپين اہليبت يوتھ يونين كا اجلاس منعقد كيا گيا۔
جرمنی میں امام علی ثقافتی سنٹر كے سربراہ اور امام جمعہ مجاہدی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی " ايكنا" سے ٹيلی فونك بات چيت كرتےہوئے كہا كہ اس اجلاس كی پہلی نشست فريكفورٹ میں منعقد كی گئی جس میں يورپين اہل البيت يوتھ يونين كےمختلف ممبران جرمنی ، ہالينڈ، بلجيئم، آسٹريليا، اور سوئزرلينڈ سے شريك ہوئے۔ اور اپنے اپنے علاقوں میں كی گئی ثقافتی سرگرميوں پر مشتمل رپورٹ پيش كی۔ اس يونين كے بانيوں میں سے ايك حجة الاسلام والمسلمين مرحوم حمزہ گل علی كی ياد مٰیں بھی اذان ظہر كے بعد ا يك نشست منعقد كی گئی۔ محمد مجاہدی نےمزيد كہا كہ اس اجلاس میں ممبران كے علاوہ مساجد كے آئمہ جماعت كی بھی بھر پور شركت ديكھنے میں آئی۔ ياد رہے كہ یہ يونين ۲۰۰۲ء سے جرمنی میں باقاعدہ سرگرم عمل ہے اور اسكا شمار وہاں كی رجسٹرڈشدہ تنظيموں میں ہوتا ہے۔ اور اس يونين كے پورے يورپ میں ۲۰ شعبے كام كر رہے ہیں جن كا مقصد محبان اہلبيت﴿ع﴾ اور جوانوں كو تربيت كرنا اور اس حوالے سے مختلف مواقع پر دينی محافل كا اہتمام كرنا ہے۔
308894

نظرات بینندگان
captcha