بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جرمنی میں" اسلامی ادارہ " كے بانی اور سرپرست " عليرضا رہبر" نے خبر دی ہے كہ جرمنی زبان میں نہج البلاغہ كےترجمے میں نہج البلاغہ كے عام تراجم اور شروح سے استفادہ كيا جا رہا ہے۔ انھوں نے وضاحت كی كہ نہج البلاغہ كے خطبوں كا ترجمہ مكمل ہو چكا ہے۔ نصف خطوط كا ترجمہ ہو چكا ہے۔ جبكہ كلمات قصار كا ترجمہ مكمل ہونے والا ہے۔ جناب رہبر نے مزيد كہا كہ شہر قم كی ہزار سالہ تاريخ اور عظمت حضرت معصومہ (س) كو جرمن زبان میں كتابی صورت میں مدون كيا جا رہا ہے۔ جناب رہبر نے كہا كہ امام زين العابدين (ع) كی دعاووں كے مجموعے صحيفہ سجادیہ كابھی جرمنی زبان میں ترجمہ كيا جائے گا۔
310806