جرمنی میں پيش نمازوں كےلیے شارٹ كورس كا انعقاد

IQNA

جرمنی میں پيش نمازوں كےلیے شارٹ كورس كا انعقاد

11:30 - October 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1701725
بين الاقوامی گروپ: ۲۶ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو جرمنی كے دارالحكومت " برلن" میں پيش نمازوں كو جرمنی كے سياسی اور سماجی نظام سے آگاہی كےلیے ايك شارٹ كورس شروع كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے سعودی عرب كے روزنامہ " الرياض" كے حوالے سےرپورٹ دی ہے كہ یہ كورس اسلامی اكیڈمی كی كوششوں سے شروع كيا گيا ہے۔ جسے جرمنی كےايوان بالا كےممبران كا تعاون حاصل ہے۔ جرمنی میں اسلامی اكیڈمی كےنائب صدر " عبدالھادی ہوفمان" نے كہا ہے كہ اس كورس میں جرمنی كے سياسی ، اجتماعی اور ثقافتی مسائل كے متعلق پيش نمازوں كو آگاہ كيا جائے گا۔ انھوں نےمزيد كہا كہ جرمنی میں مقيم پيش نمازوں میں سے اكثريت نےاپنے ممالك میں دينی اور اجتماعی مسائل كی تعليم حاصل كی ہے ليكن انھیں جرمن معاشرے كے بارے میں زيادہ معلومات نہیں ہیں۔ ياد رہے كہ ۲۰۰۴ء كو جرمنی میں اسلامی اكیڈمی كا قيام عمل میں آيا تھا۔ اور اس اكیڈمی كےقيام كا مقصد مختلف تہذيبوں اور اديان كے درميان ہم آہنگی پيدا كرنا ہے۔ مخفی نہ رہے كہ اس وقت جرمنی میں ۲۔۳ ملين مسلمان مقيم ہیں جن میں تركوں كی اكثريت ہے۔
311771

نظرات بینندگان
captcha