بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے سعودی عرب كی خبررساں ايجنسی " واس" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار كا اہتمام انجمن جہانی اسلام اور سوڈان كے اسٹوڈنٹس كی انجمن نے باہمی تعاون سےكيا ہے انجمن اعجاز قرآن و سنت نبوی (ص) كےجنرل سيكرٹری " عبداللہ بن عبدالعزيز المصلح" نےاس سيمينار كے متعلق اظہار خيال كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد محققين ، اسٹوڈنٹس، اور مبلغين كو اعجاز قرآن اورسنت نبوی سے آگاہ كرنا ہے۔ انھوں نےمزيد كہا كہ سعودی عرب، مصر، مراكش، اور الجزائز كی نامور شخصيات اور محققين اس سيمينار میں شركت كر رہے ہیں۔
311938