بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اسلامی اور قرآنی ریڈيو كی پہلی عالمی كانفرنس میں كربلا ریڈيو قرآن كے سربراہ حيدر جلو خان" نے افتتاحی تقريب میں كہا كہ اسلامی تعليمات كو صحيح انداز سے پہنچانا اور اسلامی اخلاق كی پاسداری كرنا اس ریڈيو كی اہم ذمہ داری ہے اور دورحاضر میں قرآنی ذرائع ابلاغ بالخصوص ریڈيو قرآن ايسے حالات سے گزر رہے ہیں جب مغربی میڈيا نے اسلام كےخلاف وحشيانہ سازشیں شروع كر ركھی ہیں لہذا مسلمانوں كے درميان وحدت اور اتحاد كی تشويق كرنا چاہیے اور يورپ كےمنفی پروپگنڈے كے سامنےبند باندھنے كی غرض سے قرآنی تعليمات كو عام كرنا چاہیے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مسلمانوں كو اپنے مشتركہ نكات جيسے ايك قبلہ ، ايك كتاب ايك پيغمبر پر اتحاد كرتے ہوئے دشمنوں كے عزائم كو خاك میںملانا چاہیے ۔
312933