بحرين میں قرآن كريم كے عالمی مقابلوں كا آغاز

IQNA

بحرين میں قرآن كريم كے عالمی مقابلوں كا آغاز

12:08 - November 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1704389
بين الاقوامی گروپ: بحرين میں " جنيد عالم" نامی حفظ و تجويد قرآن كا چھٹا عالمی مقابلہ اس ملك كے دارالحكومت منامہ كے " احمد الفاتح" مركز میں منعقد كيا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق بحرين اخبار" الوقت" نے لكھا ہے كہ قرآن كےیہ مقابلے دو عناوين حفظ قرآن اور تجويد قرآن كے بارے میں ہو رہے ہیں۔ ان مقابلوں كی ميزبانی كےفرائض بحرين كےادارہ جنيد كے ذمہ ہیں۔ ان مقابلوں میں بحرين، پاكستان، سعودی عرب، امارات، كويت، قطرت،عمان،يمن، اردن، عراق، سوریہ، فلسطين، لبنان، مصر، تركی، اور مراكش سے حفاظ اور قراء شركت كریں گے۔ انتظامیہ كمیٹی كے چيئرمين " عبدالفتی العمری" نےكہا ہے كہ قرآنی مقابلے جوانوں میں قرآن كےحفظ اور تلاوت میں دلچسپی كا باعث بنتے ہیں اور اس سے نئی نسل كی قرآنی تعليمات كی روش میں تربيت ہو گی۔ اور اس سے جوان انحرافات اور ہے راہ روی سے محفوظ ہو كر پروردگار كی بندگی اور اطاعت میں آگے بڑہیں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ بحرين " جنيد" نامی كمپنی تجارتی سرگرميوں كے علاوہ دينی اور قرآنی سرگرميوں میں بھی پيش پيش ہے۔
314295

نظرات بینندگان
captcha