یہودی اور مسلمان نمائندوں كی اديان كے مابين رابطوں كو وسعت دينے كی تجويز

IQNA

یہودی اور مسلمان نمائندوں كی اديان كے مابين رابطوں كو وسعت دينے كی تجويز

10:09 - November 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1704751
بين الاقوامی گروپ: برطانوی پارليمنٹ كےمسلمانوں اور یہوديوں كے نمائندوں نے اس ملك كی يونيورسٹيوں كو یہ تجويز دی ہے كہ اديان كے مابين رابطوں كو مزيد وسعت دی جائے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بی بی سی نيوز ايجنسی كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ برطانوی پارليمنٹ كے مسلمانوں اور یہوديوں كےنمائندوں نے اس ملك كی يونيورسٹی كے عہديداروں سے ملاقات كی ہے اور اديان كےمشتركات كو بيان كيا ہے تاكہ اس كے ذريعہ مسلمان اور یہودی طالب علموں كے مابين تعصب كو ختم كيا جا سكے۔ مسلمانوں اور یہوديوں كے نمائندوں نے لندن ، برمنگھم، لیڈز، آكسفورڈ، اور كيمبرج كی يونيورسٹيوں كا دورہ كيا جس سے یہودی اور مسلمان طالب علموں كو یہ موقع ملا كہ وہ ايك دوسرے كےساتھ گفتگو كر سكیں۔ طلباء يونين كے سربراہ " ایڈم پيك" نے بھی اس اقدام كو سراہتے ہوئے كہا كہ اس سےتعصب كو ختم كرنےمیں مدد ملے گی۔
315131

نظرات بینندگان
captcha