الجزائر میں اسلامی بنكاری كا پہلا سيمينار منعقد كيا گيا

IQNA

الجزائر میں اسلامی بنكاری كا پہلا سيمينار منعقد كيا گيا

10:11 - November 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1705144
بين الاقوامی گروپ: افريقہ شمالی، يورپ، اور الجزائر كےصنعتكاروں كی موجودگی میں اسلامی بينك كاری كا پہلا سيمينار الجزائر میں منعقد كيا گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " الخبر" نيوز ايجنسی كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار جو كہ اسلامی بينك كاری كےمتعلق ہے الجزائر میں منعقد كيا گيا ہے اور الجزائر كو اس لیے منتخب كيا گيا ہے كہ وہ براعظم افريقہ میں اسلامی بينك كاری كا علمبر دار ہے۔ اس سيمينار كا انعقاد كرنے والے " زوبيت بنٹرڈیٹ" نے اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلامی بنكاری كو زيادہ سےزيادہ موثر بنانے كےلیے تجاويز پيش كرنا بتايا ہے ۔ انھوں نے واضح كہا كہ الجزائر كےپاس اسلامی بنك كاری قائم كرنے كا اجازت نامہ موجود ہے لہذا ہم یہ چاہتے ہیں كہ اس سلسلہ كو آگے بڑھانے میں الجزائر ہی پيش قدم رہے۔
315558

نظرات بینندگان
captcha